معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے طویل المدت معاشی پالیسیوں پرعمل کرنا ہی معاشی بحران سے نکلنے کا حل ہے۔ یاسین انور

گورنرسٹیٹ بینک یاسین انورنے مقامی ہوٹل میں لیڈر شپ چیلنجز کے حوالے سے منقعدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسائل کے حل کے لیئے نہ صرف طویل مدتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے بلکہ اس پر عمل کرنا بھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتا ہواتجارتی خسارہ ، افراط زر ، بیروزگاری ، تونائی کا بحران اور امن وامان معیشت کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا توازن مستحکم ہے اور روپے کی قدر میں حالیہ کمی عارضی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے دیگرممالک کے مقابلے میں اب بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہترہے۔