صدرآصف زرداری تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں وہ کل ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ منتقل ہوجائیں گے۔ صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں، معالجین نے صدرکو امراض قلب کی ادویات جاری رکھنےکی تاکید کی ہے، صدارتی ترجمان کےمطابق صدر زرداری کل ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کےبعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہوجائیں گے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدرزرداری کوڈاکٹروں نےگھرمیں مکمل آرام کامشورہ دیاہے، ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ صدر زرداری مزید کب تک دبئی میں قیام کریں گے اور ان کی واپسی کس تاریخ کو ہوگی،واضح رہے کہ صدرزرداری کوچھ دسمبرکو اچانک دل میں تکلیف کے باعث دبئی کے ہسپتال منتقل کیاگیا