لاہورمیں دسمبرکی پہلی بارش نے سردی میں اضافے کےساتھ گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی بڑھا دی ہے۔
ملک میں جاری بارش کے سلسلے نے آج لاہورکا رخ کیا۔۔۔ رم جھم کاسلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا مگر شام کے بعد بادل جم کربرسے۔۔۔ تویخ بستہ ہوائوں نے درجہ حرارت کم کردیا۔ موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی ٹوپی پہنے اورکوئی جیکٹ پہنے نظرآیا۔ جنہوں نے ابھی تک سرد موسم کی خریداری نہیں کی تھی، اُنہوں نے بازاروں کا رخ کرلیا۔۔۔ سفید پوش طبقہ ہمیشہ کی طرح بڑی تعدادمیں سستے گرم کپڑوں کی تلاش میں لنڈا بازارجاپہنچا۔ بارش کی وجہ سے ریڑھی بانوں کواپنا کام چلانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔۔۔ اوراُنہوں نے وقت سے پہلے ہی سیل بند کردی۔ تودوسری طرف موسم کی تبدیلی سے دوکاندارحضرات خوش نظرآئے۔۔۔ اُن کا کہنا تھاکہ بارش ختم ہوتے ہی گاہگوں میں مزیداضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گااوردرجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔