سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکوکمرکی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
شاہ عبداللہ کوسولہ نومبرکوریاض کےہسپتال میں کمرکی سرجری کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ سعودی حکام کے مطابق شاہ عبداللہ کوہسپتال سےفارغ کردیاگیا ہے، شاہ عبداللہ کا نومبردوہزاردس میں نیویارک میں پہلی مرتبہ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کوجوڑنےکے لیے دومرتبہ آپریشن کیا گیا تھا۔ خادم الحرمین الشریفین کے حرام مغزمیں خون کا لوتھڑا جم گیا تھا جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود وہ تندرست نہیں ہوئے تھے۔ شاہ عبداللہ کی اس وقت عمر نواسی سال ہے۔ وہ دوہزارپانچ میں اپنے بھائی شاہ فہد کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے فرمانروا بنے تھے جوکہ مملکت کے چھٹے حکمران ہیں۔