دورہ بھارت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا۔ کھلاڑی دو سیشنز میں پریکٹس کریں گے۔
ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے دورہ بھارت کے لئے اعلان کردہ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہا ہے،تربیتی کیمپ میں کھلاڑی دو سیشنز میں پریکٹس کریں گے۔ اسپنر سعید اجمل آسٹریلیا میں موجودگی کے باعث پہلے روز کیمپ میں شریک نہیں ہونگے۔چیف کوچ ڈیوڈ واٹمور، فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور فیلڈنگ ٹپس دیں گے۔ تربیتی کیمپ کا پہلا سیشن باب وولمر ان ڈور اکیڈمی میں ہوگا جبکہ دوسرے سیشن میں کھلاڑی بارش نہ ہونے کی صورت میں قذافی اسٹیڈیم گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے۔