بلوچستان کے علاقے سرباب روڈ پر بم دھماکے سے ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے.
دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل پر نصب کیاگیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اڑادیاگیا، جس کے باعث ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے کمانڈر خالد شکیل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔