سشما سوراج راجیہ سبھا میں دورہ پاکستان پر بریفنگ دینے پہنچی تو اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کردیا
شور شرابا،، نعرہ بازی،،، یہ کوئی مچھلی بازار نہیں بلکہ بھارتی ایوان زیریں کا اجلاس ہے،،، وزیر خارجہ سسشما سوراج نے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کردی،اراکین نے سپیکر کا گھیراؤ کیا،اپوزیشن کی شدید نعرہ بازی سے ایوان کی کارروائی شور میں گم ہو گئی،،، راجیہ سبھا مچھلی بازار بن گئی۔بھارتی وزیر خارجہ نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی بریفنگ جاری رکھی، انہوں نے بتایا کہ دورہ پاکستان مثبت رہا،،وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے خطے میں امن و امان دہشت گردی اور پاک بھارت تعلقات کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی،،، وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سپیکر اپوزیشن کو خاموش کرانے کی درخواست کرتے رہے، کبھی غصے سے تو کبھی پیار سے لیکن بھارتی اراکین نے سپیکر کی ایک نہ سنی،ترلے منتوں اور منت سمجاجی کی کے بعد آخر تھک ہار کر سپیکر نے اراکین کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور چپ سادھ کر پہلے تو اراکین کا منہ تکتے رہے، اور پھر اجلاس ملتوی کردیا۔۔