وزیراعظم نوازشریف چین کے دو روزہ دورے پر گوانگ ژو پہنچ گئے
وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان سے چین کے شہر گوانگ ژو پہنچے،، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر احسن اقبال اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں،، چین میں وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے، اجلاس میں افغانستان، ایران، بھارت، بیلاروس اور منگولیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے،، اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا ایجنڈا سرفہرست ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی جائے گی،، اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان میں موجود تھے،، جہاں انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ۔