پاک بھارت کرکٹ سیریز کی نیا پار نہ ہو سکی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی امیدیں چھوڑ دیں
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے آخری دم تک کوششیں کرنے والے شہر یار خان بالآخر کرکٹ سیریز کے حوالے سے مایوس ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک سے رابطہ کے بعد آج باضابطہ طور پر کرکٹ سیریز کی منسوخی کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریز آئی پی ایل کے بعد انگلینڈ میں کرانے کی تجویز زیرغور ہے تاہم اس سلسلے میں جائلز کلارک سے ضمانت لی جائے گی۔۔ دوسری جانب ایم او یو کے تحت کیے گئے معاہدے میں پاکستانی کرکٹ بورڈ کو سیریز نہ ہونے کی صورت میں پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، پی سی بی چئیرمین شہریار خان کھلے الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی تمام تر ذمہ داری بھارتی کرکٹ بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔ بی سی سی آئی کو سیریز نہ کروانے کی صورت میں ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔۔۔
بھارت نے اقرار کیا نہ انکار،
بھارت نے پاکستان سے سیریزکھیلنے کے معاملے پرجوہٹ دھرمی دکھائی اُس کا ازالہ کون بھگتے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی بارہا کوششوں کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کے سرپر جوں بھی نہ رینگی، وقت گزرتا گیا، معاملہ لٹکتا گیا،، لیکن بھارت نے ہاں کی نہ ناں،،پہلے تو بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ سے ملاقات پر واویلا کھڑا کیا، پھر دبئی میں دونوں بورڈ کے حکام کی ملاقاتیں بھی معاملہ کو نتیجہ خیز نہ بنا سکیں انگلش کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک ثالثی بنے، لیکن معاملہ جوں کا توں رہا،،بھارتی کرکٹ بورڈ سیریز کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہا،بی سی سی آئی نے پہلے گیندبھارتی حکومت کے کورٹ میں پھینکی تو بعد میں ایل اوسی پر فائرنگ کو جواز بنایا گیا، پھر خاموشی اختیار کرلی،ور پی سی بی کو صرف انتظار کے لارے لگاتے رہے۔۔ طویل انتظار کے بعد وہی ہوا جس کا ڈر تھا،، پاک بھارت سیریز پر نہ چھٹنے والے کالے بادل چھا گئے۔۔۔