فلپائن میں سمندری طوفان" میلور " جزیرہ سمار کی جانب تیزی سے بڑھ رہا , لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وارننگ جاری
سمندری طوفان "میلور " جزیرہ سمار کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔، چالیس سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے، حکام کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔ حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرے۔