پاکستان نے عالمی بینک میں آبی معاملہ اٹھایا تو بھارت بھی سیدھا ٹریک پرآگیا
عالمی بینک کی جانب سے پاک بھارت آبی تنازعات پر دو درخواستوں پر پیشرفت روکے جانے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ویکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے مکمل طورپرآگاہ ہے،حالیہ آبی تنازعات کے حل کیلئے پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،پاکستان سے کشن گنگاڈیم اور ریٹل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر مزید مشاورت بھی چاہتے ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بنک نے دونوں درخواستیں روک کربتا دیا کہ ان کی پیشرفت سے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت ختم ہوجائے گی