پاکستان ریلوے کے ڈرائیور نے حد کر دی۔انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر خود " نان پکوڑے " لینے چلا گیا
پاکستان ریلویز جو اپنے کردار میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔ نت نئے مسائل اور بے ضابطگیوں میں قومی بدنامی کا ذریعہ بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔۔ گوجرانوالہ میں پاکستان ریلویز کے ایک ڈرائیور نے بے شرمی، اور بے حسی کی انتہا کر دی۔۔ شمس آباد کے قریب لاہور، راولپنڈی ٹریک پر ریلوے انجن نمبر " پانچ ایک صفر دو " کھڑا کر کے خود کھانے کے لئے " نان پکوڑے " لینے چلا گیا۔۔ ذرا پھر سے دیکھیئے اس شخص کو ۔۔ کتنی بے شرمی اور بے حسی سے انسانی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔۔ انتہائی شرم ناک حرکت پر اس کے چہرے پر کوئی ملال بھی نظر نہیں آ رہا۔۔ ٹرینوں کی آمدوروفت نہ ہونے کے باعث ریلوے بڑے حادثے سے بچ گئی۔۔خدا ناخواستہ اگر کوئی ریلوے حادثہ ہو جاتا تو محکمہ متاثرین کو امدادی رقم دے کر خود کو بری الذمہ کر لیتا۔ڈی ای او ریلوے نے میڈیا پر خبر چلنے کے بعد معاملے کا نوٹس لیا۔۔ انجن ڈرائیور، اور، اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا۔۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق لالہ موسیٰ کے قریب ٹرین کا انجن فیل ہونے پر گوجرانوالہ سے متبادل انجن روانہ ہوا۔۔