اوقاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ،نوازشریف کے کردار کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل
سپریم کورٹ نے پاکپتن شریف میں اوقاف کی اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے کردار کی تحقیقات کے لئے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک تین رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی نیکٹا کے سربراہ خالد داد لک کریں گے جو آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو حکم دیا کہ وہ اس ماہ کی 27 تاریخ تک ٹیم کے ضابطہ کار کو حتمی شکل دے کر اسے عدالت میں جمع کرائیں۔