آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید اور بعض پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا ہے۔