سعودی عرب میں بغیر اجازت ریستوران کھلوانے والے شامی شہری کو سزا
سعودی عرب کی فوجداری کی عدالت نے بغیر اجازت 3 فاسٹ فوڈ ریسٹوران کھلوانے والے شامی شہری کو سزا سنا دی۔ سعودی اخبار کے مطابق فوجداری کی عدالت نے سعودی اور شامی شہری سے متعلق قانون تجارت کی خلاف ورزی پر وزارت تجارت کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ایک غیر ملکی کو بغیر اجازت اپنے اور مقامی شہری عبدالمحسن العتیق کے نام سے ریسٹوران اور فاسٹ فوڈ چلانے پر سزا سنا دی۔ عدالتی سزا میں جرمانے، ریسٹوران بند کرنے، آئندہ کاروبار نہ کرنے اور دونوں کی تشہیر خود مقامی اخبارات میں کرانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ شامی شہری کو سزا کے بعد ملک سے بے دخل کرنے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔