پی آئی سی حملہ کیس: ایف آئی آر میں و زیراعظم کے بھانجے حسان نیازی بھی نامزد
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے سے متعلق قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پی آئی سی حملہ کیس کی ایف آئی آر میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو بھی نامزد کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق حسان نیازی پی آئی سی پر حملے کے وقت توڑ پھوڑمیں پیش پیش تھا ،اسے مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ اب تک پانچ چھاپے مارے گئے ہیں تاہم حسان نیازی تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔