اقتدار کے شکاری جمہوریت چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار کے شکاری جمہوریت چاہتے ہیں جبکہ یہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قیاس آرائیاں کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خاناپوزیشن کی کرپشن کے سامنے رکاوٹ ہیں اس لئے وہ جمہوریت کو خطرے کی بات کرتے ہیں، فضل الرحمان ہمیشہ منفی سوچ رکھی ہے اور عوام نے بھی انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ہفتہ کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ہمنواﺅں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اورجنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت کی گرانے کی بات کرتے ہیں جبکہ فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں لیکن اقتدار کے شکاری اس وقت جمہوریت چاہتے ہیں جب وہ اقتدار میں نہ ہوں، سیاسی یتیموں کا ٹولہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قیاس آرائیاں کرتا رہتا ہے اور عمران خاناپوزیشن کی کرپشن کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن نومبر 2018سے قائم ہو چکا ہے اور انفارمیشن کمیشن کے کمشنر تعینات کئے جا چکے ہیں جبکہ انفارمیشن کمیشن اپنا کام بھرپور انداز سے کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی نے غلط بیانی کی، انفارمیشن کمیشن300کے قریب درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں عالج معالجے کی اجازت دی تھی لندن کے محلوں میں سیاسی باتوں کیلئے نہیں جبکہ (ن) لیگی ترجمان اگلے دن اپنے ہی دعوﺅں کے نیچے دب جاتی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے کیلئے سہولیات دی جا رہی ہیں لاور برآمدکنندگان کے مسائل کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ میں جن ک یاموات ہوئیں ان کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال کو ہنگای بنیادوں پر دوبارہ فعال کر دیا ہے جبکہ مہذب معاشرے ایسے سانحے کی اجازت نہیں دیتے ہیں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں لایا جا رہا ہے۔