شہر میں ٹریفک مینیجمنٹ، پارکنگ، سڑکوں کی خوبصورتی، سٹیٹ لینڈ کے مفاد عامہ کالائحہ عمل تیار
چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت کمشنر آفس میں آج اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید، ڈی سی لاہور دانش افضال، سی ٹی او لاہور لیاقت علی، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز، ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی قلب عباس، ڈائریکٹر واسا، ایس پی ٹریفک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پلان تیار کرنے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں، تاجر تنظیموں اور متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ تاہم ریو نیو کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔
سٹی آف لٹریچر لاہور کی ثقافت، سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کی لاہور پارکنگ کمپنی ریونیو کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دے اور پارکنگ کمپنی اور ٹریفک پولیس دس دن کے اندر بےقاعدہ و غیر قانونی پارکنگ ایریاز پر رپورٹ تیار کرے- انسداد گداگری کیلیے متعلقہ محکمے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات بھی چیف سیکرٹری کی جانب سے دی گئیں۔تاہم پی ایچ اے کو شجرکاری کے ہدف میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئیں۔