شیخ رشید کا لاہور ریلوے سٹیشن سے واہگہ سٹیشن تک جلو شٹل ٹرین کا افتتاح
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں آج ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹرینوں کے شیڈول' بوگیوں کی حالت اور مسافروں کیلئے سہولتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی' آئی جی ریلوے پولیس مشتاق مہر' اسسٹنٹ جنرل منیجرز' چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمدBURIRO اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اس سے قبل شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے سٹیشن سے واہگہ سٹیشن تک جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کیا۔شٹل ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین 30 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جلد رائے ونڈ سے گوجرانوالہ شٹل ٹرین بھی چلائی جائے گی۔