پاکستان کواقوام متحدہ کے انسداد منشیات کمیشن کا صدر منتخب کرلیا گیا
ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر کیلئے پاکستان کے مستقل مندوب ایمبسڈر منصور احمد خان کو انسداد منشیات کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن کے 63 ویں اجلاس کیلئے صدر منتخب کرلیاگیا ہے اجلاس اگلے سال ہوگا ۔دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کا متفقہ انتخاب پاکستانی قیادت پرعالمی برادری کے اعتماد کا مظہر اورمنشیات کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کی عالمی پالیسی میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف ہے ۔