کراچی، عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ
کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں سیاسی جماعت کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد یادگار شہدا پر توڑ پھوڑکرکے فرار ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی دوبارہ تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور فیصل سبزواری یادگار شہدا پہنچ گئے، عامر خان کا کہنا ہے کہ یادگار شہدا سے ہزاروں شہدا کے جذبات وابستہ ہیں، رات کے اندھیرے میں یادگارشہدا پر توڑ پھوڑ شرپسندی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے کارروائی کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کی۔