سرحد پر چینی فوج سے جھڑپ میں ہمارا کوئی فوجی شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوا: بھارتی وزیر دفاع

Dec 14, 2022 | 00:06

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہےکہ سرحد پر چینی اور بھارتی فوجیوں کی جھڑپ میں ہمارا کوئی فوجی شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینی اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف ایکچوئل پرجھڑپ کو لے کر پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں کوئی بھارتی فوجی شدید زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی ہلاکت سامنے آئی۔ راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ بھارتی فوج اپنے ملک کی سرزمین کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چینی افواج کو اس طرح کے عمل سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ سرحد پر امن برقرار رہے۔

مزیدخبریں