جوبائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کردئیے۔

Dec 14, 2022 | 12:01

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کردئیے۔غیرملکی خبررساںایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم بھی قرار دیا ہے۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے مساوات، آزادی اور انصاف کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جو لوگوں کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر وائٹ ہاس میں تقریب میں جس میں بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔اس سے قبل امریکی سینیٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا گیا تھا۔

مزیدخبریں