قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی فتح کے بعد کئی ریکارڈ لیونل میسی نے اپنے نام کرلیے ہیں۔لیونل میسی کو دور حاضر کی فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ 35 سالہ میسی 5 ورلڈ کپ میں اپنے جلوے دکھا چکے ہیں اور رواں ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری میگا ایونٹ کہا جارہا ہے۔گزشتہ روز ارجنٹائن نے جہاں چھٹی بار ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے وہیں میسی نے بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔
ارجنٹائن کی جانب سے سب سے زیادہ گول
میسی نے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف ایک گول کیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے ورلد کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
اس سے پہلے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈ مپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی گیبرئیل بیٹسٹوٹا تھے۔
ورلڈ کپ کے سب سے میچز کھیلنے والے کھلاڑی
گزشتہ روز لیونل میسی ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے جرمن فٹبالر لوتھا متھیوس کے برابر آگئے ہیں۔ فائنل میں حصہ لے کر وہ اب تک کی تاریخ میں فیفا ورلد کپ کے سب سے زیاہد میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔