وفاقی کابینہ کی جانب سے آج بیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کااجلاس آج وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیسیویں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیئے جانے کاقوی امکان ہے منظوری کے بعد بیسویں آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔کابینہ کے اجلاس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم گیلانی پرعدالت عظمی کی جانب سے فردجرم عائد ہونے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغورلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بھی منظوری دے گی۔