یورپ میں شدید ترین سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد چھ سے سے بھی تجاوز کرگئی ۔
رومانیہ بلغاریہ اور دیگر یورپی ممالک میں شدید برفباری جاری ہےجبکہ سڑکوں پر برف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔برفباری کی وجہ سے متعدد ائیرپورٹ بند اور سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ مختلف ممالک میں برفباری اور شدید سردی سے مواصلات اوربجلی کا نظام بھی بری طرح متاثرہواہے جبکہ گیس کی سپلائی میں رکاوٹ آنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دور دراز کے علاقوں کا رابطہ بڑے شہروں سے منقطع ہونے سے ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ادھرروس کےدارالحکومت ماسکو میں درجہ حرارت منفی تیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہےجبکہ سردی میں اضافے سےبےگھرافراد بھی مشکلات کا شکارنظرآتےہیں۔ واضح رہے کہ روس میں رواں ماہ سردی کی شدید لہرسےدوسوسےزائد افراد ہلاک ہوچکےہیں۔