پشاورایئر پورٹ سےآج صبح حراست میں لئے گئے امریکی سفارتکار کو رہا کردیا گیا ۔
امریکی سفارتی اہلکارولیم آرتھرکو آج صبح چھ بجے پشاورسے اسلام آباد روانگی سے قبل حراست میں لیا گیا تھا جبکہ اس کے قبضے سے نائن ایم ایم کی سترہ زہریلی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔حکام کے مطابق چھ گھنٹے کی تفتیش کے بعد امریکی سفارتکار کو رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ولیم آرتھر کو گرفتاری کے بعد پشاور کے تھانہ غربی میں رکھا گیا جہاں حکام نے اس سے تحقیقات کیں۔ ولیم آرتھر کو اپریل دوہزاردس میں ویزہ جاری کیاگیا تھا۔