سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوبیرون ملک پاکستانی ووٹروں کے اندراج کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکومت کوہدایت کی ہے کہ سفارتخانوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کے اندراج کی سہولت فراہم کرنے پرغورکیا جائے۔ عدالت نے نادرہ حکام کوہدایت کی کہ بیرون ملک تمام پاکستانیوں کوخصوصی نائی کوپ کا اجراء یقینی بنایا جائے۔ سپریم کورٹ نے قراردیا کہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں کوآئین میں ووٹ کا حق دیا گیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ قواعدوضوابط میں ترمیم کے عمل کوآئندہ انتخابات سے پہلے مکمل کرلیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی جبکہ نادرہ اورالیکشن حکام سے آئندہ تاریخ پرپیشرفت کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔