عالمی بینک کی معاونت سےفاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سےتیار کردہ منصوبوں سے قبائلی علاقوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گورنرخیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ
گورنرہاؤس پشاورمیں قبائلی علاقوں میں انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے سلسلے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے باعث عوام متاثرہوئے اور انفراسٹرکچر تباہ ہوا، عالمی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ فاٹا پر خصوصی توجہ دیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اُن کی اولین ترجیح فاٹا میں امن قائم کرکے عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ فاٹا کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی کے حامل منصوبوں پر فعال انداز سے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائینگے۔