پوری قوم پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کےجیت کے لیے پر جوش اوردعاگو
اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کےحوالے سے کرکٹ کے دیوانوں میں جوش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ پوری قوم پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کی جیت کے لیے پر جوش اوردعاگو ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکڑے کا شدت سے انتظار ہے۔ پاکستان ہر مدمقابل ٹیم سے ساتھ میچ جیتے یہ تو خواہش ہوتی ہی ہے لیکن بھارت سے میچ جیتنا زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔نہ صرف کرکٹرز بلکہ رکشہ ڈرائیورز اور تاجر برادری بھی روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ کے حوالے سے پرجوش ہے۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز ڈرائیونگ نہیں کریں گے اور میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوں گےجبکہ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ وہ ہر کام چھوڑ کر فیملی اور دوستوں کے ساتھ میچ دیکھیں گے اور پاکستانی شاہین بھارت کو کرکٹ کے میدان میں دھول چکھا دیں گے۔