پاک بھارت ٹاکرے سے قبل انکشاف ، پاکستانی ٹیم بہترین فیلڈنگ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر
گرین شرٹس کو فیلڈنگ کے معاملے پر ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہےلیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم فیلڈنگ کی ورلڈ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کی صلاحیتوں کے بارے میں ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں میں پاکستانی ٹیم بہترین فیلڈنگ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہےپاکستانی فیلڈرز نے رواں سال کے دوران کھیلے گئے میچوں میں چوالیس مخالف کھلاڑی رن آؤٹ کئے،جبکہ درجنوں باؤنڈریز روکی اور کئی کیچز پکڑے