داعش اب بھی خطے کے استحکام اوردنیا کے لیے خطرہ ہے: ریکس ٹیلرسن

14 فروری 2018 (07:17)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کویت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے امریکی اتحادیوں سے کہا کہ داعش کے خلاف جاری اہم آپریشن مکمل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے ہیں۔داعش کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ داعش ابھی بھی خطے کے استحکام اوردنیا کے لیے خطرہ ہے۔ریکس ٹیلرسن نے اجلاس کے دوران اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام اورعراق میں سترسے زائد ممالک فوجی اورمالی مدد فراہم کررہے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ شام میں ترک فوج کی کارروائیاں داعش کے خلاف جاری جنگ کوخراب کررہی ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے عراق اورشام میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی دوبارہ آباد کاری کے لیے دوسوملین ڈالرکی امداد کا بھی اعلان کیا