بھارتی خاتون سکائی ڈائیور نے تھائی لینڈ میں ساڑھی میں ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کرسکائی ڈائیونگ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

14 فروری 2018 (07:51)

 بھارتی خاتون سکائی ڈائیور نے تھائی لینڈ میں ساڑھی میں ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کرسکائی ڈائیونگ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ شیتل رانے نے تھائی لینڈ میں ساڑھی پہن کر13 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی اورسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔بعد ازاں خاتون سکائی ڈائیور نے پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔