اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے اور دیگر الزامات میں 17سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کے خلاف مقدمے کا آغاز ہوگیا

14 فروری 2018 (08:51)

احد تمیمی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی جس میں انھیں ایک اسرائیل فوجی کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے،،جب یہ واقعہ پیش آیا تو احد تمیمی کی عمر سولہ برس تھی اور اس واقعے کی ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی تھی۔ یہ واقعہ پندرہ دسمبر دو ہزار سترہ کو پیش آیا تھا۔ سترہ سالہ احد تمیمی کے خلاف بارہ دفعات عائد کی گئی ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار پر حملہ کرنے اور اشتعال انگیزی کے الزامات شامل ہیں۔اگر ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو انھیں ایک لمبے عرصے کے لیے قید کی سزا ہو سکتی ہیں۔فلسطینیوں کے لیے احد تمیمی اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کی ایک علامت بن چکی ہیں۔۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے احد کی رہائی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے