پارٹی انتخابات کرانا کنوینر کی ذمے داری ہے۔ کنور نوید

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کاکہنا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کرانا کنوینر کی ذمے داری ہے اور فاروق ستار اب کنوینر نہیں رہے۔رہنما رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو کہا تھا کہ سینیٹ کی 4 نشستوں پر پارٹی نہیں توڑیں گے،لہذا ان کو منانے کیلئے تمام لوگ کوشش کر رہے ہیں۔کنور نوید کاکہنا تھا کہ ہم پوری جماعت لے کر ان کے پا س گئے تھے اور آئندہ بھی جائیں گے،اس کے علاوہ رہنما انفرادی طور پر بھی فاروق ستار کے پاس جا رہے ہیں۔