نیب نے نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کے خلاف دو ضمنی ریفرنس دائر کر دیے
نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف عزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز دائر کر دیے گئے ،، نوازشریف ، حسن اور حسین نواز کےخلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں ،، نیب کے مطابق فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں حسن اورحسین نواز کی آف شورکمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہیں ،، العزیزیہ سٹیل ملز کے ضمنی ریفرنس میں مزید شواہد سامنے لائے گئے ہیں،، دوسری جانب نیب نے نواز شریف ، مریم نواز ، حسن، حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیرون ملک جانے پر پابندی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے،، خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمات کاٹرائل اختتام کے قریب ہے،، ان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے،، اس لئے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ،، نیب نے پہلے سے بیرون ملک موجود حسین اور حسن نواز کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے الگ خط لکھ دیا ہے،، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کل احتساب عدالت کے روبرو پیش ہونگے