شریف خاندان کے بعد اسحاق ڈار کے خلاف بھی نیا شکنجہ تیار کرلیا گیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ استغاثہ نے تحقیقات میں ملزم کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں,احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں بھی شواہد کےحوالے سے آگاہ کیا گیا تھا،نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اثاثہ جات ریفرنس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں،ضمنی ریفرنس کو رواں ہفتے میں حتمی شکل دے دی جائے گی،متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا،نیب نے درخواست میں کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جائے،استغاثہ کا ضمنی ریفرنس منظورنہ کیا گیا تواب تک کے حاصل کردہ شواہد ضائع ہو جائیں