پاکستانی کےلوگ نیب کے پیچھے بھی کھڑے ہیں، نوازشریف اور مسلم لیگ نون کا حال بھی ایم کیوایم جیسا ہوگا۔ فواد چودھری
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے اداروں نے جھلک دکھائی ہے، وزیراعظم کرپشن اور وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کرے توملک آگےنہیں جاسکتا، نیب کی جانب سے نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی گئی ہے، نیب کےاقدامات پرقانون کےمطابق عملدرآمد ضروری ہے ،نیب نےاسحاق ڈارکانام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم دیاتھا، نیب کاحکم نہ ماننےکی وجہ سےاسحاق ڈارباہرچلےگئے، جنہوں نےاسحاق ڈارکوفرارکرایا وہ برابرکےشریک ہیں، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ملزمان کو پروٹوکول دے رہی ہے، نوازشریف اورمسلم لیگ ن کا مستقبل ایم کیوایم جیسا ہوگا، وقت آئیگاجب لوگوں کوسمجھ نہیں آئیگی مسلم لیگ نون کس کوکہناہے، انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں، فوادحسن فواداس وقت ملک میں اصل وزیراعظم ہیں،فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں کا نتیجہ توقعات کے برعکس ہے لیکن ہر ہار اپنے آپ کو بہتر کرنے کا موقع دیتی ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ پورے پنجاب میں مقابلہ صرف نون لیگ اور تحریک انصاف کا ہی ہے، کہیں پر نون لیگ تگڑی ہے اور کہیں تحریک انصاف کی پوزیشن بہتر ہے