کوئٹہ میں بزدل دہشتگردوں ایک ایک اور گھناؤنا وار کر ڈالا

14 فروری 2018 (21:10)

کوئٹہ میں بزدل دہشتگردوں کا قانون کے رکھوالوں پر ایک بار پھر وار، دہشتگردوں نے سریاب روڈ پر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی اہلکارموٹرسائیکل پر ریلوے پٹڑی کی حفاظت کیلئے گشت کر رہے تھے، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، امدادی ٹیموں نے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، آئی جی بلوچستان معظم جاہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تین سے چار مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، واقعہ میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی،، اہلکار پیٹرولنگ پر تھے جب انہیں ٹارگٹ کیا گیا, ان کا کہنا تھا کہ صبح کا وقت ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت نہیں تھی، آج سیف سٹی پروجیکٹ فعال ہوتا تو تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آتی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں کوشش ہو گی جلد سیف سٹی پروجیکٹ کو فعال کیا جائے، فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،،، پولیس نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی امید ظاہر کی ہے