جنوبی افریقی صدرجیکب زوما نے عہدہ چھوڑنے سے صاف انکارکردیا
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت افریقی نیشنل کانگریس کے صدرجیکب زوما نے عہدے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا۔انھوں نے کہا کہ افریقی نیشنل کانگریس کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں۔مجھے عہدے سے ہٹانے کے لیے غیرمنصفانہ کوششیں کی جارہی ہیں۔انھوں نے اپنے اوپرلگے تمام الزامات کوبے بنیاد قراردے دیا۔صدرجیکب زوما کوبدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔حکمران جماعت نے جیکب زوما کومستعفی ہونے کے لیے اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی تھی جبکہ ان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی اعلان کیا تھا