ایران:پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملہ، 20 اہلکار جاں بحق
ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو لے کر جانے والی بس کو خودکش بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکارجاں بحق اور مزید 20 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب صوبہ سیستان سے صوبہ بلوچستان کے شہروں زاہدان سے خاش جارہے تھے کہ ان کی بس کو خودکش بم سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مرکز سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش کار بس سے ٹکرائی جو اہلکاروں کو ان کے گھروں میں چھوڑنے جارہی تھی۔رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ جیش العدل نے قبول کی ہے۔