امریکی صدرچین کےساتھ تجارتی معاہدے کی مہلت میں یکم مارچ تک توسیع کےلئےآمادہ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کی مہلت آئندہ ماہ کی یکم تاریخ سے آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم معاہدے کے قریب پہنچ جاتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں مزید وقت دیا جاسکتا ہے۔ ادھر تجارتی مذاکرات کا تیسرا مرحلہ بیجنگ میں شروع ہونے والا ہے تاکہ چینی درآمدات پر 2 سو ارب ڈالر کے دوگنا ٹیرف کا خاتمہ کیا جاسکے۔