پاکستان کی ایران میں خودکش حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے زاہدان کے قریب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کور کی بس پرخودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے ایک ٹوئیٹرپیغام میں حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔ترجمان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کے حوالے سے پاکستان کے عزم کااعادہ بھی کیا۔انہوں نے دہشت گردی کے اس گھنائونے حملے میں ہلاک شدگان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی۔