چودھویں چولستان جیپ ریلی آج شروع ہورہی ہے
چودھویں چولستان جیپ ریلی آج (جمعرات) بہاولپورکے قریب قلعہ دراوڑسے شروع ہورہی ہے۔ ریلی اتوارتک جاری رہے گی۔صحرائے چولستان میں ہونے والی اس جیپ ریلی کے لئے پانچ سوکلومیٹرطویل ٹریک تیار کیاگیاہے جبکہ ملک بھرسے مرداورخواتین ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔