نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن، لیگی کارکنان جیل کے باہر جمع
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، ان سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور والدہ سمیت دیگر اہلخانہ ملاقات کریں گے جب کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث ملاقات کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہیں۔