لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بوند اباندی، سردی میں اضافہ
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں کہیں رم جھم اور کہیں بوند اباندی نے موسم رنگین کر دیا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی بادل خوب برسے، برفباری کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ صبح سویرے آسمان سے گرتی پانی کی بوندوں نے باغوں کے شہر لاہور کا موسم دلفریب بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج ژالہ باری کی نوید بھی سنائی ہے۔ شہر بے مثل میں بھی سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، بادلوں کے تیور بتا رہے ہیں کہ کسی بھی وقت چھلک سکتے ہیں، ہر منظر خوش کن نکھرا نکھرا سا ہے۔