وفاقی حکومت کا 'کامیاب جوان' پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 'کامیاب جوان' پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے "کامیاب جوان" پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے شرکت کی۔ وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا اور اس منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔