امریکا اور پاکستان کے تعلقات اہم موڑ میں داخل ہوچکے ہیں: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکے ہیں اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہ رہی ہے۔ جرمنی کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کوشش تھی کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو ازسرنو استوار کیا جائے اور اس میں الحمدللہ پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں، پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔