نوازشریف بھی ایک دن سرخرو ہوکر عوام میں ہوں گے: ترجمان (ن) لیگ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کو حق و سچ کی فتح قرار دیا ہے۔ شہبازشریف کی ضمانت پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ میرٹ پر آیا ہے، دن رات چور چور ڈاکو ڈاکو کا نعرہ لگانے والوں ک لیے ماتم اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے لیے حق و فتح کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دونوں کیسوں میں قومی خزانے کی رقم بچائی، نیب کسی قسم کا کیس نہیں بناسکی، شہباز شریف نےکہا تھا کرپشن ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔