آئندہ ہفتہ تک وفاقی کابینہ میں کچھ تبدیلیاں متوقع
وفاق میں بر سر اقتدار تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں سے مفاہمت کے بعد وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقوں میں یہ بات عام کہی جا رہی ہے کی آئندہ ہفتہ تک وفاقی کابینہ میںکچھ تبدیلیاں متوقع ہیں متحدہ اور ق لیگ کومزید ایک ایک وزارت کے ساتھ ساتھ بلوچستان نیشنل پارٹی کو بھی اقتدار کے ثمرات سے مستفیض ہونے کا موقع ملے گا ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیربرائے پلاننگ اسد عمرنے بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ وفاقی کابینہ سے کچھ وزراءکو تبدیل کردیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم باقاعدہ طور پر وزراء کی کارکردگی کو دیکھتے رہتے ہیں۔انکا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہت سے ایسے وزراء موجود ہیں جو کہ میڈیا پر جا کر غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں، انکو عمران خان کی جانب سے بارہا روکا بھی گیا ہے لیکن وہ پھر بھی ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاق میں پہلے بھی بہت سے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے ہیں اور بہت سے وزراءکو وزارت سے بھی فارغ کیا ہے۔